قطر کے البیت اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ کے تقاریب کا انعقاد۔ آغاز کے لئے قرآن کی تلاوت

,

   

مشرقی وسطیٰ میں پہلے میزبان ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد ال تھانی نے فیفا ورلڈ کپ2022کی سرگرمیوں کے آغاز کے لئے اشارہ دیا۔
دوحا۔ملک کے درالحکومت دوحا کے البیت اسٹیڈیم میں اتوار کے روز فیفا ورلڈ کپ قطر2022کی افتتاحی تقریب عمل میں ائی ہے۔

مشرقی وسطیٰ میں پہلے میزبان ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد ال تھانی نے فیفا ورلڈ کپ2022کی سرگرمیوں کے آغاز کے لئے اشارہ دیا۔شیخ تمیم بن حامد ال تھانی نے ورلڈکپ2022کی افتتاحی تقریب کے دوران کہاکہ ”اللہ کرے کہ یہ دن نیکی اور امیدپیدا کرنے والے ہوں‘ دوحا میں دنیا سے آنے والے تمام لوگوں کا خیر مقدم ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”یہ کتنا حسین ہے لوگ جو انہیں الگ کرتا ہے اس کو ایک بازو کرکے اپنے تنوع کا اور جو انہیں ایک ساتھ لاتا ہے اس کا جشن مناتے ہیں۔ہم ثقافتی رابطے کے لئے اس عظیم فٹبال فیسٹول میں اپنے ساتھ دنیا کو لے کر چلیں گے“۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ”ہم نے بہت سے لوگوں کے ساتھ کام کیااور تمام انسانیت کی بھلائی میں وقت لگایاہے“۔

دنیا کے کئی اہم قائدین نے اس عالمی کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس میں قابل ذکر سعوی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان السعود‘ کویتی ولی عہد شہزادہ شیخ میشال ال احمد‘ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المختوم اورعرب کے دیگر او ربیرونی قائدین کے نام شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کے بیاچ کی لانچنگ کے ساتھ ہی البیت اسٹیڈیم میں آتش بازی سے منور ہوگیا‘ اس جادوئی لمحے کو سینکڑوں ہزاروں سوشیل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کیاگیا۔

آتش بازی اور شورشرابہ کے درمیان میں کنسٹرٹ کی پیشکش عالمی سوپر اسٹار مورگن فری مین او ر قطری چیمپئن غانم علی مفتاح نے کی۔ تقریب کا آغاز مقدس قرآن پاک کی ایتوں کی تلاوگ سے ہوا اس کے بعد کئی ثقافتی اور تہذیبی مظاہرے بھی پیش کئے گئے

افتتاحی تقریب میں شائقین کی جانب سے کوریائی پاپ اسٹار جنگ کوک اور قطری گلوکار فہد ال کیوبیاسی کو خوب سراہاگیا

افتتاحی تقریب میں 7پیراگراف پر مشتمل ایک پروگرام تھا‘ جو بین الاقوامی فنکاروں نے پیش کیا‘قطری روایت او ربین الاقوامی ثقافت کا امتزاج کے علاوہ فٹ بال کے لئے تمام انسانوں کے درمیان میں میل جول پر مشتمل تھا۔قطر ورلڈ کپ2022کی افتتاحی تقریب کے دوران ورلڈ کپ مقابلے کے پچھلے ایڈیشنوں کاجائزہ لیاگیا۔

قطری اسپورٹس چیانل الکاس کے ساتھ ایک انٹرویو میں جس نے افتتاحی تقریب کی نشریات کی تھی‘ ایک عرب مداحوں میں سے ایک نے ورلٹ کپ کی افتتاحی تقریب کے شاندار پیمانے پر انعقاد کی ستائش کی او رمسرت کا اظہار کیا۔

عالمی کپ قطر 2022کے افتتاح کی چند جھلکیاں


شروعات قطر او رایکویڈار کے میاچ سے
شروعاتی میاچ جو افتتاحی تقریب کے فوری بعد ہوا وہ قطر او رایکویڈار کے درمیان میں تھا۔ فیفا ورلڈ میں یہ قطر کی پہلا مقابلہ ہے۔

حالانکہ اس نے فیفا ورلڈ کا پہلا کوالیفائی میاچ1977میں کھیلا تھا۔فیفا ورلڈ کپ میں ایکویڈار چوتھی مرتبہ کھیل رہی ہے۔

سال2002اور2014میں اس کو گروپ اسٹیج پر باہر کا راستہ ملا تھا اور2006میں اس نے 16روانڈ تک مقابلہ کیاتھا۔

مجموعی طور پر اس کے کھیل کی تاریخ4-5ریکارڈ ہے۔


دونوں جانب سے یہاں پر ٹیم کھلاڑیوں کے نام پیش کئے جارہے ہیں
قطرIX۔الشعیب‘ ال رووی’کھواکھی‘ میگوئیل‘ حاتم‘ باؤ ڈیف‘ الحادوس‘ احمد علی‘ عفیف‘
ایکویڈار IX۔گلینڈز‘ پریسیاڈو‘ ٹروریس‘ ہنا کاپائی‘ ایستو پینان،پلاٹا‘ منڈیز‘ سیاسیڈو‘ ابرا‘ ایسٹر ڈا‘ ویلانسیا۔

ویلانسیا نے 16ویں منٹ میں پینالٹی کک سے ایکویڈار کے لئے پہلا گول بنایا

ویلانسیا ہی نے 31ویں منٹ میں ایکویڈار کے لئے دوسرا گول بنایا تھا