آکلینڈ : (سید مجیب کی رپورٹ) : وزیر اعظم نیوزی لینڈ کرسٹوفرلکسن نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی جاریہ ہفتہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور قطر کے سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہونے پر یہ دورہ کیا جارہا ہے۔ میں وزیر اعظم قطر کی میزبانی سے بہت خوش ہوں۔ یاد رہے کہ قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ میں علاقائی ثالث کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ قطر نیوزی لینڈ کے لئے بھی ایک بڑھتا ہوا تجارتی شراکت دار ہے جس کی سالانہ تجارت 90 ملین ڈالرس سے زیادہ ہے۔