قومی سطح پر این آر سی سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، حکومت نے جاری کیا تحریری بیان

,

   

نئی دہلی: وزارت داخلہ نے منگل کو لوک سبھا میں تحریری جواب میں کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں قومی شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کی تیاری کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔

لوک سبھا میں سوالیہ وقفہ کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ نیتانند رائے نے جواب دیا کہ ابھی تک حکومت نے این آر سی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔

وزارت داخلہ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا ہے کہ حکومت نے شہریوں کے قومی سطح پر قومی رجسٹر (این آر سی) تیار کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔

یہ سوال ممبران پارلیمنٹ چندن سنگھ اور ناگیشور راؤ نے اٹھایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت کا ملک میں این ار سی لانے کا کوئی منصوبہ ہے؟ اور اگر حکومت منصوبہ بنا رہی ہے ، تو پھر اسکی تاریخیں کیا ہیں ، کیا مرکز نے ریاستوں کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کیا تھا ، کیا حکومت کو این آر سی سے انکار کرنے پر ریاستوں کی طرف سے خط موصول ہوئے تھے ؟..

مرکز اس وضاحت کے ساتھ ایسے وقت سامنے آیا جب سی اے اے – این آر سی-این پی آر کے خلاف ملک گیر احتجاج ہورہا ہے ، اور ان کے احتجاج اور غصے کو پرسکون کرنے کی امید سے یہ بات کہی گئی ہے۔