انہوں نے یہ بھی کہاکہ بی جے پی کا ہندوتوا کھوکھلا ہے اور شیو سینا کبھی ہندوتوا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ بی جے پی نے ایمرجنسی کی مخالفت کی مگر ایسی کوئی حالات کونہیں چھوڑا ہے
نئی دہلی۔مہارشٹرا چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کی جانب سے بی جے پی کے ساتھ 25سال خراب کرنے کے بیان کے ایک روز بعدمذکورہ این سی پی جوریاست میں ان کی ساتھی ہے کہ قومی سکیولر فرنٹ میں شیو سینا کااستقبال کیا ارکہاکہ وہ بی جے پی سے لڑائی میں مددگار ثابت ہوں گے۔
این سی پی لیڈر مجید میمن نے کہاکہ ”اگر مہارشٹرا چیف منسٹر کایقین ’ہندوتوا‘ میں ایک طرز زندگی کے ساتھ یقین ہے جس میں کوئی مذہبی امتیاز نہیں ہے اور دھرم سنسد میں کئے جانے والے اعلانات پر وہ رازی نہیں ہیں تو قومی سطح پر بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئے سکیولر اتحاد میں ان کا خیرمقدم ہے“۔
مذکورہ ایم وی اے جو مہارشٹرا میں حکومت چلارہی ہے بی جے پی پر تنقیدی رہی ہے اور اس پارٹی کے لیڈر نواب ملک نے بھی ان ہی خطوط پر بات ہے کہ اور بی جے پی الزام لگایاہے کہ ان کے ساتھ اتحاد کرنے والوں کو اس پارٹی نے ختم کرنا چاہا ہے اور اپنے مذہب پر فخر کرنا جائز ہے مگر کسی دوسرے مذہب سے نفرت نہ کریں۔
اس ایم وی اے میں شیو سینا‘ کانگریس اور این سی پی حکومت ہے مگر گوا میں یہ اتحاد دوبارہ قائم نہیں ہوسکا کیونکہ شیو سینا اوراین سی پی کی کوششوں کے باوجود کانگریس نے اتحادیوں کے نہیں سنی‘ مگر این سی پی شیوسینا کو مہارشٹرا کے باہر ہندوتوا پر بی جے پی کے خلاف ایک بڑی سیاسی قدم کے طور پر تسلیم کیاہے۔
مگر کانگریس کو اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غور کرنا چاہئے کیونکہ شیو سینا کے ماضی کے کام او رنظریات پر وضاحت اس سب سے پرانے پارٹی کے لئے مشکل ہے۔
شیو سینا لیڈر بالا صاحب ٹھاکرے کی یوم پیدائش کے موقع پر مہارشٹرا چیف منسٹر ادھوٹھاکرے نے کہاکہ وہ باہر نکلیں گے اورریاست بھر میں جائیں گے اور شیو سینا کی طاقت دیکھائیں گے۔
اس پارٹی نے25سالوں تک بی جے پی کا ساتھ دیا اورانہوں نے سینا کو ختم کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ بی جے پی کا ہندوتوا کھوکھلا ہے اور شیو سینا کبھی ہندوتوا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ بی جے پی نے ایمرجنسی کی مخالفت کی مگر ایسی کوئی حالات کونہیں چھوڑا ہے۔