قومی سطح کے ایوارڈ س کی حصولی پر کورٹلہ بلدیہ کمشنر محمد ایاز احمد کو تہنیت

   

جگتیال /12 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مرکزی حکومت کی جانب سے کورٹلہ بلدیہ کو حاصل ہونے والے قومی ایوارڈ س سوچھ سرویکشن اور سوچھتا لیگ پر کمشنر بلدیہ کورٹلہ محمد ایازاحمد کو محکمہ روینیؤ کی تنظیم اور ٹی این جی اوس و دیگر سماجی تنظیم کے کارکنان نے تہنیت پیش کرکے مبارکباد دی۔اس موقع پر ضلع جگتیال کے محکمہ روینیؤ کے ملازمین کی تنظیم کے صدر محمد وکیل، اردو آفیسر ضلع جگتیال محمد کلیم الدین،محمد محمود علی سینیر اسسٹنٹ،محمد سہیل گرداور کتھلا پور منڈل،محمد رؤف معلم، محمد ریحان سماجی کارکن، اظہر اور دیگر موجود تھے۔