80 کروڑ روپئے کے مصارف ۔ طیارہ 12 نشستوں والا ہوگا۔ پارٹی کا نام ، جھنڈا اور ایجنڈہ بھی تقریباً تیار
حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) قومی پارٹی تشکیل دینے میں مصروف چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پارٹی کی ملک بھر میں تشہیر کرنے اور مختلف جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کرنے کیلئے چارٹرڈ فلائیٹ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ چیف منسٹر کے سی آر 5 اکٹوبر کو اپنی نئی قومی پارٹی تشکیل دینے کا سرکاری طور پر اعلان کریں گے۔ اس کے بعد سارے ملک کا دورہ کرنے کا انہوں نے منصوبہ تیار کیا ہے اور اس کیلئے انہوں نے 80 کروڑ روپئے کے مصارف سے 12 نشستوں کی گنجائش والا چارٹرڈ فلائیٹ خریدنے کی تیاری کرلی ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ٹی آر ایس پارٹی قیادت نے چارٹرڈ فلائیٹ کی قیمت کا فنڈ پارٹی قائدین سے بطور عطیات وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی کے خزانہ میں فی الحال 865 کروڑ روپئے کے فنڈز موجود ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ فلائیٹ خریدنے کیلئے ٹی آر ایس کے قائدین عطیات دینے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ چیف منسٹر کے سی آر کی نظر میں اچھا مقام بنایا جاسکے۔ اگر چارٹرڈ فلائیٹ خرید لیا جاتا ہے تو ٹی آر ایس کو ذاتی فلائیٹ رکھنے والی پارٹی کا اعزاز حاصل ہوجائے گا۔ ملک کی سیاست میں گرانڈ انٹری دینے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر تیاری کررہے ہیں اور دسہرہ کے موقع پر نئی قومی جماعت تشکیل دینے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی اور پارٹی کے اہم قائدین کا اُسی دن اجلاس بھی منعقد کیا جارہا ہے۔ پارٹی کے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ 5 اکٹوبر کو دوپہر 1:19 بجے مہورت کے لحاظ سے اچھا وقت ہے اور اُسی وقت چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔ ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ چیف منسٹر نے اُسی دن دوسری قومی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کا نام، جھنڈا اور ایجنڈہ بھی تیار ہوگیا ہے۔ پارٹی کے نام کو مخفی رکھا جارہا ہے۔ ٹی آر ایس کو ’بی آر ایس ‘میں تبدیل کرنے کی افواہیں گشت کررہی ہیں۔ ’نوا بھارت پارٹی ‘ کا نام بھی زیر غور ہونے کی اطلاع ہے۔ دوسری جانب پارٹی کے جھنڈے کا رنگ گلابی ہوگا جس میں بھارت کا نقشہ بھی ہوگا۔ ن