قومی پرچم کے بجائے بی جے پی کے پرچم لگانے کے معاملے پر ہنگامہ

,

   

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور ریاستی صدر بی جے پی سواترانترا دیو سنگھ نے قومی پرچم کے بجائے سنگھ کی نعش پر پارٹی پرچم لگایا گیا۔


لکھنو۔اترپردیش کے سابق چیف منسٹر کلیان سنگھ کی باقیادت پر قومی پرچم کے بجائے بی جے پی کے پرچم پر مشتمل ایک تصویر نے سوشیل میڈیاپر ایک تنازعہ کوہوا دی ہے۔

بی جے پی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی تصویر میں ترنگا میں لپٹے ہوئی نعش دیکھی جاسکتی ہے مگر نصف نعش پارٹی پرچم سے ڈھنکی ہوئی ہے۔

YouTube video

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور ریاستی صدر بی جے پی سواترانترا دیو سنگھ نے قومی پرچم کے بجائے سنگھ کی نعش پر پارٹی پرچم لگایا گیا۔سماج وادی پارٹی ترجمان گھنشام تیواری نے بی جے پی کو اس مسلئے پر تنقید کی ہے

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”قوم سے بڑھ کر پارٹی ہوگئی ہے۔ ترنگا پرچم سے اونچا ہے۔بی جے پی ہمیشہ کی طرح‘ کوئی پچھتاوا نہیں‘ کوئی توبہ نہیں‘ کوئی دکھ نہیں‘کوئی غم نہیں“

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”قوم سے بڑھ کر پارٹی ہوگئی ہے۔ ترنگا پرچم سے اونچا ہے۔بی جے پی ہمیشہ کی طرح‘ کوئی پچھتاوا نہیں‘ کوئی توبہ نہیں‘ کوئی دکھ نہیں‘کوئی غم نہیں“

یوتھ کانگریس کے چیف سرینواس بی وی ٹوئٹ کیا کہ”نئے ہندوستان میں ہندوستان پرچم کی جگہ پارٹی پرچم نے لے لیاہے؟“۔

اسکے علاوہ کانگریس ایم پی ششی تھرور نے بھی اس مسلئے پر ٹوئٹ کیا۔ طویل بیماری کے بعد کلیان سنگھ کی موت ہوئی ہے۔

اتوار کے روز وزیراعظم نریندر مودی نے لکھنو پہنچ کر متوفی قائدین کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔