قومی کونسل برائے گرجا گھر کے موہن بھاگوت کے ہجومی تشدد پر دئے گئے بیان کی مذمت کی

,

   

عوامی اجلاس میں مذہبی خطوط پر طبقات کو باٹنے والے اس طرح کے بیانات پر ہم حیران ہوگئے ہیں۔ این سی سی ائی

ہندوستان میں قومی کونسل برائے گرجا گھر نے جمعرات کے روز آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے اس بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے اپنے وجئے دشمی کے موقع پر دی گئی تقریر میں بائبل کو غلط انداز میں پیش کیا‘ جس میں دعوی کیاگیا تھا

کہ ”لینچنگ“ ہندوستان کے لئے باہر سے ائے ہوئی چیز ہے او ر ملک سے باہر ایک مذہبی عبارت میں ایک پرانی کہانی پر مشتمل ہے۔

اپنی تقریر میں بھاگوت نے کہاتھا کہ ”ہم نے یہ سناتھا کہ ایک کمیونٹی کے لوگ دوسری کمیونٹی کے لوگو ں کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہیں“مگر ہجومی تشدد کے ان واقعات کو لینچنگ قراردینے پر اعتراض کیا ہے“۔

بھاگوت نے کہاکہ ”اس طرح کے واقعات پر لفظ ’لینچنگ“ کے استعمال جو ہماری تہذیب کا حصہ نہیں ہے اور بیرون ملک سے آیا ہے ملک کوبدنام کرنے او رسارے ہندو سماج کی شبہہ کو بگاڑنے کے لئے استعمال کیاجارہا ہے“۔

بھاگوت نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ”جہاں پر اس قسم کے واقعات پیش آتے ہیں وہیں سے یہ لفظ بھی ہندوستان کو آیاہے“۔

جمعرات روز اپنے جاری کردہ بیان میں این سی سی ائی نے کہاکہ”عوامی اجلاس میں مذہبی خطوط پر طبقات کو باٹنے والے اس طرح کے بیانات پر ہم حیران ہوگئے ہیں۔

اس غلط بیانی سے لوگوں میں شکوک شبہات پیدا ہوئے ہیں اور اس کی وجہہ سے عیسائی سماج کی تذلیل بھی ہوئی ہے۔

ہم تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں وہ اس طرح کی غلط بیانی پر توجہہ نہ دیں“۔ اس میں مزیدکہاگیاہے کہ ”بائبل کے جس واقعہ کا سرسنچالک نے ذکر کیا ہے وہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح عیسیٰ مسیح ایک عورت کے لئے کھڑے ہوئے گئے جو اس وقت کے قدامت پسندی کا شکار ہوئی تھی“۔

مذکورہ این سی سی ائی نے کہاکہ ”یہ بھی حقیقت ہے کہ ہجومی تشدد کے تمام واقعہ میں ہندوستان کے اندر پسماندگی کاشکار طبقات کو نشانہ بنایاگیا ہے

جس میں مذہبی اقلیتیں‘ دلتوں اور قبائیلی شامل ہیں‘ مذکورہ معاشی طور پر پسماندہ اور خواتین بھی اس میں شامل ہیں۔۔

لہذا این سی سی ائی حکومت کے اعلی عہدیداروں اور قومی او رریاستی حکومتوں‘ سیاسی قائدین او رسیاسی پارٹیوں سے درخواست کرتے ہیں وہ اس طرح کے واقعات عوامی سطح پر دئے جانے والے بیانات کی مذمت کریں‘ جو ملک میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء کو مکدر کریں گے“۔