قومی ہاکی ٹیم اولمپکس کی کارکردگی کو کورونا واریرز کیلئے وقف کرے گی

   

بنگلورو۔ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپک گیمز 2020 سے پہلے ایک بڑا اعلان کیا ہے ۔ دراصل ، ٹیم نے اولمپک کھیلوں میں اپنی کارکردگی کو ملک کے تمام کورونا واریئرس اور فرنٹ لائن ورکرز کے لئے وقف کرنے کا عزم کیا ہے ۔ خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان رانی نے منگل کے روز ہاکی انڈیا کی طرف سے جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا ، “یہ اولمپکس ماضی کے دیگر اولمپکس کی طرح نہیں ہے ۔ ہمارے ملک نے پچھلے ایک سال میں بہت کچھ کیا ہے اور ہمیں اپنے ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن ورکرز پر فخر ہے جنہوں نے لوگوں کی جان بچانے کے لئے بے لوث محنت کی ہے ۔ چونکہ ہم ٹوکیو اولمپک گیمز 2020 میں میڈل حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم اپنی کوششوں کو وقف کرنے کا عزم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہم جیتیں گے اور اپنی فتح ان کورونا واریئرس کے لئے وقف کردیں گے ۔ ہم سب یہاں محفوظ ہیں۔ اس کے لئے ان سبھی کا شکریہ۔ رانی نے کہا ، اس متفقہ فیصلے سے ٹوکیو میں چوٹی پر مہم ختم کرنے کی ٹیم کی آرزو کو مزید تقویت ملے گی۔ جب ہم اس قسم کا حلف اٹھاتے ہیں تو ، ہمارے اوپر اضافی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم بہترین کریں ۔ ہندوستان کے لئے جیتنا ہمیشہ ایک ہدف ہوتا ہے ، لیکن ہمارے ملک کے لوگ اور خواتین کے لے جیتنا، جنہوں نے اس وبا کے دوران لوگوں کی جان بچانے کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہیں ، یہ ٹیم کے لئے ٹوکیو میں واقعی ایک خاص سفر ہوگا۔