قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم کی بیٹی کی مداخلت

   

آکلینڈ : نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کی تین سالہ بیٹی نے فیس بک لائیو ویڈیو کے خطاب کے دوران مداخلت کرکے والدہ کو ویڈیو جلد ختم کرنے پر مجبور کردیا۔اے ایف پی کے مطابق جیسنڈا آرڈن 8 نومبر کو کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی یا تبدیلی کے حکومتی فیصلوں سے متعلق قوم کو فیس بک لائیو ویڈیو کے ذریعے آگاہ کر رہی تھیں کہ ان کی بیٹی نے لائیو ویڈیو میں مداخلت کردی۔جیسنڈا آرڈرن نے فیس بک پر 8 منٹ تک قوم سے لائیو بات کی اور عوام کو کورونا کی تازہ ترین صورتحال اور حکومتی فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔ان کی جانب سے شیئر کی گئی 8 منٹ دورانیے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے انہیں ان کی تین سالہ بیٹی ’نیو‘ 7 ویں منٹ میں آواز دے کر بلا رہی ہیں۔