قیام جمہوریت کا مقصد ہنوز ادھورا

   

لکھنو: اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمومایاوتی نے چہارشنبہ کو 73ویں یوم جمہوریہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قیام جمہوریت کا مقصد72سال بعد بھی ادھورا ہے ۔مایاوتی نے ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے ہدف کی تکمیل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا‘ قابل صد احترام ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے انصاف،آزادی و مساوات کے جس پروقار‘آئیڈیا آف انڈیا’ کو منفرد آئین کی بنیاد بنایا تھا وہ جمہوریت کے 72سالوں بعد بھی کافی آدھا۔ ادھورا ہے ۔