چرلہ پلی سنٹرل جیل میں منعقدہ ایونٹ سے ڈی سریدھر بابو کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 مئی (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی وانڈسٹریز ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے جیل میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کو ذمہ دار شہری بنانے کا عہد کیا ہے۔ یہاں چرلہ پلی سنٹرل جیل میں محکمہ محابس کے زیر اہتمام سالانہ پریزینرس اسپورٹس اینڈ کلچرل میٹ 2025 کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے سریدھر بابو نے کہا کہ تلنگانہ پریزنس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شروع کئے گئے۔ اصلاحات دوسری ریاستوں کے لئے ایک مثالی نمونہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قیدیوں کو مختلف ٹریڈس میں وکیشنل ٹریننگ اور اسکل ڈیولپمنٹ فراہم کرتے ہوئے ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔ ذہنی صحت کے چیالنجس سے نمٹنے کے لئے پروفیشنل کونسلنگ سروسیس فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تیار کردہ پراڈکٹس کی بہت مانگ ہے اور حکومت اس طرح کے کاموں کے لئے مدد فراہم کرنا جاری رکھے گی اور اس کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں قیدیوں کو محکمہ مجالس کی جانب سے موجودہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔ اس ایونٹ میں مہیندر ریڈی ایم ایل سی، ڈائرکٹر جنرل آف پریزنس سومیا مشرا اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔