حیدرآباد ۔ 17 اگست ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے چہارشنبہ کو 3سالہ اور 5سالہ لا ڈگری کورسیس اور PGLCET 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ لا کامن انٹرنس ٹسٹ (LAW CET 2022) میں تقریباً 74 فیصد امیدوار کوالیفائی ہوئے ۔ لا سیٹ میں 28,921 امیدواروں نے شرکت کی جن کے منجملہ 21,662امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے صدر نشین پروفیسر آر لمبادری اور دیگر نے نتائج جاری کئے ۔ نتائج ویب سائٹ lawcet.tsche.ac.in پر دستیاب ہیں ۔