لائین آف کنٹرول پر پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

   

جموں ۔ یکم ستمبر( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی افواج نے آج پونچھ میں لائین آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدی ٹھکانوں اور گاووں میں فائرنگ کی ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کی جانب سے لائین آف کنٹرول کا کل دورہ کیا گیا تھا جس کے بعد آج پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے فائرنگ شدت کے ساتھ کی گئی اور آحری اطلاعات ملنے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری تھی ۔