لائیگر کی ناکامی

   


ممبئی۔ فلمی دنیا میں کامیابی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ کہتے ہیں کہ چڑھتے سورج کو ہر کوئی سلام کرتا ہے۔ اب اداکارہ اننیا پانڈے کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔بالی ووڈ سٹار اننیا پانڈے نے تلگو اسٹار وجے دیوراکونڈا کی پین انڈیا فلم لائگر سے اپنا ڈیبیو کیا۔ اننیا پانڈے نے بھی اس فلم سے ساؤتھ سنیما کی دنیا میں قدم رکھا۔ فلم سے سبھی کو بہت زیادہ توقعات تھیں۔ فلم کے گانے، ٹریلر اور ٹیزر کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی لیکن پھر جیسے ہی یہ فلم تھیٹر میں پہنچی یہ فلم شائقین کو زیادہ متاثر نہیں کر سکی۔ جس کے نتیجے میں فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہو گئی۔اس فلم کی ریلیز سے پہلے سب کی نظریں اننیا پانڈے کے ٹالی ووڈ ڈیبو پر تھیں۔اداکارہ کو لائگر کی ریلیز سے قبل ہی مختلف پیشکش ملنے لگیں۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اداکارہ کو این ٹی آر 30 کی پیشکش بھی کی گئی تھی تاہم اس وقت تک اداکارہ نے اس سے اتفاق نہیں کیا تھا۔ سنا ہے کہ اداکارہ ساؤتھ کی کوئی اور فلم سائن کرنے سے پہلے لائگر کی کامیابی دیکھنا چاہتی تھیں۔ تاکہ وہ اپنی اگلی فلم کے لیے بڑی رقم کا مطالبہ کر سکے۔ اداکارہ نے لائگر کی ریلیز کے انتظار میں کوئی فلم سائن نہیں کی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ لائگر کے ہٹ ہوتے ہی 4 کروڑ روپے مانگنے کی تلاش میں تھیں۔ تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا اور یہ فلم باکس آفس پر بری طرح شکست کھا گئی۔سنا ہے کہ فلم لائگر کے ناکام ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنی فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ وہ اگلی فلم کے لیے 1.5تا 2 کروڑ روپے لینے کا منصوبہ بنا رہی ہیں لیکن اب اداکارہ کو ساؤتھ کی کسی فلم کی کوئی پیش کش نہیں مل رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلم انڈسٹری میں جاری رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ فلمساز اداکارہ کی اداکاری سے خاص متاثر نہیں ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں اب تک کسی اور ساؤتھ فلم کی پیشکش نہیں کی گئی۔ بلکہ وہ فلمیں جو انہیں پہلیہی مل چکی تھیں اس کے لیے دیگر اداکاراؤں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔اگر یہ خبریں سچ ہیں تو یقیناً اداکارہ اننیا پانڈے کے لیے دوبارہ ساؤتھ سینما کی دنیا میں قدم رکھنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔