لاجپت رائے مارکیٹ میں آتشزدگی

   

نئی دہلی:قومی راجدھانی میں جمعرات کی صبح لال قلعہ کے سامنے لاجپت رائے مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے یہ اطلاع دی۔فائر بریگیڈ محکمے کے مطابق لاجپت رائے مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد آگ پر قابو پانے کے لیے 13 فائر ٹینڈرز اور فائر بریگیڈ کے عملے کو روانہ کیا گیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ گرگ نے کہا ‘‘لال قلعہ کے سامنے لاجپت رائے مارکیٹ میں صبح سویرے آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد 13 فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے ۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ‘‘ ۔