لارڈز کی پارکنگ میڈیکل عملہ کے حوالے

   

لندن۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے تاریخی لارڈزکرکٹ گراونڈ کی پارکنگ کوکورونا کے میڈیکل عملہ کو دے دی گئی ہے۔سینٹرل لندن میں واقع اس علاقہ میں پارکنگ ملنا تقریباًناممکن ہوتی ہے۔ ایم سی سی نے کہا ہے کہ تاریخی میلبورن کرکٹ کلب نے قریبی اسپتال کو اسٹوریج کے لئے بھی جگہ فراہم کردی ہے۔ میڈیکل عملہ کی 75 گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی جگہ دستیاب ہے۔