لاس اینجلس میں سڑک حادثہ جنگاوں کا نوجوان ہلاک ‘ بہن زخمی

   

حیدرآباد 21ڈسمبر :امریکہ لاس اینجلس میں سڑک حادثہ میں تلنگانہ جنگاوں سے تعلق رکھنے والا ایک 15سالہ نوجوان ارجیت ریڈی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بہن شدیدزخمی ہوگئی۔ رامچندرریڈی اور ان کی اہلیہ رجنی 20سال پہلے لاس اینجلس منتقل ہوئے تھے جہاں رام چندرریڈی سافٹ ویر انجینئر کے طورپرکام کرتا تھا۔ان کی بیٹی اکشتا ریڈی 11ویں اور بیٹا ارجیت دسویں جماعت میں زیرتعلیم تھے ۔ یہ دونوں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے کہ ان کی کار کو دوسری کار نے ٹکر دے دی۔حادثہ میں ارجیت موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور اکشتاریڈی شدید زخمی ہوگئی ۔