لالوزندہ باد کے نعرے پر نتیش کمار مشتعل

,

   

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے کہ ہجوم سے لالو زندہ باد کے نعرے بلند ہوئے جس پر وہ برہم ہوگئے اور مشتعل ہوکر کہا کہ میرے جلسہ میں کون اناپ شناپ بول رہا ہے ذرا ہاتھ اٹھائیں تو، یہاں یہ سب ہلہ گلہ مت کرو۔ اگر تم کو ووٹ نہیں دینا ہے تو مت دو لیکن ہنگامہ مت کرو۔ سارن علاقہ میں لالو یادو کی سمدھن چندریکا رائے جے ڈی یو کی ٹکٹ پر مقابلہ کررہی ہے۔ نتیش کمار ان کی انتخابی مہم کیلئے آئے تھے۔