لالو کا مودی پر حملہ، کہاٹھگ سے ہوشیار رہنے کی ضرورت

   

پٹنہ12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) صدر لالو پرساد یادو نے وزیراعظم نریندر مودی پر اشاروں ہی اشاروں میں آج پھر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ بہار کے لوگوں کو اس بڑے ٹھگ سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ مسٹر یادو کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈ ل سے کئے گئے ٹوئٹ میںکہا گیا کہ دھان پر سو روپے امدادی قیمت بڑھا کر کسانوں کی بھلائی کا دعوی ٰ کرتے ہیں لیکن دوسری طرف کھاد کے دام دو سو روپے بڑھادیتے ہیں۔ کھاد کی بوری کا وزن بھی گھٹادیا جاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بڑے ٹھگ ہیں بچ کر رہنا ، واضح رہے کہ چارہ گھوٹالہ میں سزا پانے کے بعد مسٹر یادو ان دنوں کئی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں اور رانچی کے ایک اسپتال میں ان کا علاج چل رہاہے ۔