لال سنگھ چڈھا ’ بائیکاٹ یا مداح کون جیتے گا

   

ممبئی۔ کرینہ کپور اور عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا بڑے پردے پر ریلیز کردی گئی ہے۔ اس فلم کے بارے میں کافی عرصے سے بحث جاری تھی۔ عامر خان کی اس فلم کی بھی کافی مخالفت ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے عامر خان نے بھی اپنی رائے دی ہے۔ عامر خان نے فلم کی مخالفت کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ ایک بار لال سنگھ چڈھا دیکھیں۔ عامر خان کی فلم سے متعلق کچھ نئی اپ ڈیٹس سامنے آئی اب اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک کیمیو رول ادا کیا ہے۔ عامر خان نے خود اس کی جانکاری دی ہے اور اب جبکہ فلم بڑے پردے پر آچکی ہے تو سارے راز ختم ہوچکے ہیں اور اب ساری توجہ فلم کی کامیابی اور ناکامی کے ساتھ اس کی کمائی پر مرکوز ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ فلم کی کمائی سے متعلق ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ اسے دیکھنے کے بعد میکرز زیادہ خوش نظر نہیں آ رہے ہیں۔۔ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی کمائی کے بارے میں یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ فلم پہلے دن زیادہ کمائی نہیں کر پائی گی۔ فلم ناقد اور تجارتی تجزیہ نگار سمیت کڈیل کے مطابق عامر خان کی یہ فلم پہلے دن 12 سے 14 کروڑ روپے کما سکتی ہے۔ حال ہی میں تجارتی تجزیہ کار اکشے راٹھی نے بتایا تھا کہ عامر خان کی فلم پہلے دن تقریباً 12 کروڑ کا بزنس کر سکتی ہے۔ جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ اس فلم کو بنانے کے لیے میکرس نے 180 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس کے بعد اوپننگ پر اتنی کمائی کا اندازہ میکرز کو پریشان کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اکشے کی فلم رکشا بندھن بھی ریلیز ہو ئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم پہلے دن 9 سے 11 کروڑ کما سکتی ہے۔عامر خان کی اس فلم کی جم کر مخالفت کی گئی ہے جبکہ پہلے دن کئی ایک مخالفت کرنے والے میڈیا نے اس کی منفی رپورٹ دی ہے لیکن اب مخالفت اور عامر کے مداحوں کے درمیان کس کی جیت ہوتی ہے یہ چند دنوں میں واضح ہوجائے گی۔