لال سنگھ چڈھا کی ریلیز پر عامر خان پرجوش بھی اور نروس بھی

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکار خان اپنی فلم ‘‘لال سنگھ چڈھا’’ کی ریلیز کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اس فلم کو لے کر ‘‘پرجوش اور نروس’’ بھی ہیں۔ عامر کے لیے فلم کی کامیابی بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ فلم ان کی محنت، محبت اور ثابت قدمی کو ظاہر کرتی ہے ۔ عامر کی’لال سنگھ چڈھا‘ حقیقت میں ان کے عقیدے کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہانی میں جس یقین اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے اس نے انہیں ایک بے قصور انسان کی کہانی کو سامعین کے سامنے لانے کے لئے 14 سالہ طویل مدت تک باندھے رکھا ہے ۔ فلم کے تئیں اپنے جذبات اور لگاؤ کا اظہار کرتے ہوئے عامر نے ایک بیان میں کہا ‘‘ہاں، اس میں کافی وقت لگا۔ مجموعی طور پر ٹھیک 14 سال لیکن مجھے فلم کے حقوق حاصل کرنے میں تقریباً آٹھ سے نو سال لگے ۔ اس لیے میں تھوڑا پرجوش اور نروس ہوں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے ایک اچھی فلم بنائی ہے ، اس لیے دل میں کافی حد تک گھبراہٹ جائز بھی ہے کہ لوگ اسے پسند کریں گے بھی یا نہیں۔ یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہوگی۔