لال سنگھ چڈھا کے لئے کرینہ کپور کو بھی آڈیشن دینا پڑا

   

ایکٹریس کرینہ کپور خان بالی ووڈ میں پچھلے 20 سال سے ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں دیتی آرہی ہیں۔ سال 2000 میں رفیوجی سے بالی ووڈ ڈبیو کرنے کے بعد آج کرینہ اپنے کیریئر کی بلندیوں پر ہے۔ اتنے سالوں میں کرینہ نے ایک بھی فلم کے لئے کبھی آڈیشن نہیں دیا۔ انہیں خود بخود فلموں کے آفر ملتے گئے لیکن حال ہی میں کرینہ نے بتایا کہ لال سنگھ چڈھا ان کے کیریئر کی پہلی فلم ہے۔ جس کے لئے انہیں آڈیشن دینا پڑا۔ ایک انٹرویو میں کرینہ نے بتایا کہ لال سنگھ چڈھا ان کے کیریئر کی پہلی فلم ہے جس کے لئے انہیں آڈیشن دینا پڑا۔ اس کے علاوہ کرینہ کو اسکریننگ سے بھی گذرنا پڑا۔ کرینہ نے کہا لال سنگھ چڈھا میرے کیریئر کی واحد ایسی فلم ہے جس کے لئے میں نے آڈیشن دیا ہے۔ میں ایسا کسی بھی سنیما یا کسی بھی انسان کے لئے کبھی نہیں کرتی۔ سوائے عامر کے بتادیں لال سنگھ چڈھا 1994 میں آئی بالی ووڈ مووی فارسٹ کیمپ کا ری میک ہے۔ اس فلم میں ٹام ہائیکس کے نبھائے کردار کو عامر خان نبھا رہے ہیں۔ ان کے مقابل کرینہ کاسٹ کی گئی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ یہ فلم اگلے سال کرسمس پر ریلیز ہوگی۔ وہیں کرینہ کی اپ کمنگ فلم گڈ نیوز ریلیز ہوچکی ہے۔ اس فلم میں کرینہ کپور، اکشے کمار، دلجیت دو سانجھ اور کیارا اڈوانی لیڈ رول میں ہے۔ فلم آئی وی ایف تکنیک سے ہونے والی پرگنسی پر مبنی ہے۔ اس کے علاوہ کرینہ اگلے سال عرفان خان کے ساتھ انگریزی میڈیم میں بھی نظر آنے والی ہیں۔