لاولد خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ پاروتی نے خودکشی کرلی ۔ پاروتی انجاپور علاقہ کے ساکن سریش کی بیوی تھی ۔ ان کا تعلق ریاست چھتیس گڑھ سے بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ چند ماہ قبل میاں بیوی روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آئے تھے اور یہاں مزدوری کرتے ہوئے زندگی بسر کر رہے تھے ۔ پاروتی کی شادی 12 سال قبل ہوئی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں ہوئی اور علاج کروانے کیلئے پاورتی کو شدید مالی روکاٹوں کا سامنا تھا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع
شمس آباد میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس کے مطابق44 سالہ مستان احمد خان جو حافظ بابا نگر علاقہ کے ساکن محبوب خان کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا تھا ۔ احمد خان کل ا پنی موٹر سائیکل پر موچنتل علاقہ سے پداگولکنڈہ کی جانب جارہا تھا کہ قومی شاہراہ نمبر 44 پر ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع