لاک ڈاؤن میں عوام پولیس کا مکمل تعاون کریں

   

خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا انتباہ ، نارائن پیٹ ایس پی کا بیان

نارائن پیٹ9/مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع ایس پی ڈاکٹر چیتنا( آئی پی ایس) نارائن پیٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تلنگانہ میں لاک ڈاون کو 29تاریخ تک بڑھا دیا گیا ہے۔ضلع میں ماسک کے بغیر گھومنے پھرنے پر 1ہزار روپئے جرمانہ عائد کرنے کا ایس پی نے انتباہ دیا۔لاک ڈاون کے ضمن میں عوام کیلئے بعض ضروری ہدایتیں جاری کیں۔کورونا وائرس کا زیادہ اثر10سال سے کم عمر بچوں اور 60سال سے زائد عمر معمرین پر پڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کیباہر گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی پر قصورواروں سمیت ان کیافراد خاندان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ایک موضع سے دوسریموضع اور دیگر اضلاع سے سفر کی اجازت حاصل کرنے والے افراد ہی نقل وحرکت کرسکتے ہیں۔من مانی طور پر نقل وحرکت کرنے پرگاڑیاں ضبط کرنے اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی کاروائی کی جائیگی۔وزیراعظم مودی اور وزیراعلی کے سی آر کی ہدایت کے مطابق ہرشخص کو ایک میٹر کا فاصلہ بنائیرکھنے اورچہرے پر ماسک لگانے کے علاوہ سڑکوں پر شخصی صاف صفائی کا خیال کرنے کا مشورہ دیا۔سڑک پر اور عوامی مقامات پرتھوکنے پر مقدمات درج کرنے کا انتباہ دیا۔شراب خانوں، بینکس ، سبزی مارکٹ اور کر انہ دوکانات کے قریب صارفین کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی پر پولیس کو مطلع کرنے کا مالکین کو مشورہ دیا بصورت دیگر قصوراروں سمیت متعلقہ دوکان کے مالکین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔موٹرسائیکل پر ایک شخص اور کارچارپہیوں والی گاڑی میں دو افراد سفر کرسکتے ہیں لیکن صرف تین کلو میٹر کے حدود میں ہی ضروری کام کیلئے نکلنے کی اجازت ہے۔آٹوز اور دیگرپبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی حمل ونقل پر پابندی ہے۔ رات کے کرفیوپرشام 6بجے لیکر صبح 7 بجے تک سختی سے عمل آوری کی جائیگی۔دیگر اضلاع یا پھر ریاستوں سے آنے والے افراد کو فوری پولیس کو مطلع کرنے یا 100نمبرپر کال کرکے اطلاع دینے کا مشور ہ دیا۔ہردکان دارکو60 سال سے زائد عمر کے افراد اور چھوٹے بچوں کو دوکانات پر آنے نہ دینے کا حکم دیا۔شام 6بجے کے بعد دوکانات کھلے رکھنے پر تصویر کشی کرتے ہوئے کاروائی کرنے کا انتباہ دیا۔اہل خیر حضرات کھانے کا انتظام یا پھرضروری اشیا کی سے قبل متعلقہ عہدیداروں کو مطلع کرے اور ہدایت پر عمل آوری کریں۔ گروپوں کی شکل میں گھومنے کی اجازت نہیں ہیاس کے علاوہ ایک جگہ بھیڑ جمع کرتے ہوئے ضروری اشیا تقسیم کرنے کی بجائے پیکنگ کرکیان کے مکانات تک پہنچانے کو ترجیح دیں۔ اگر موٹرسائولریں اورشخصی گاڑیوں پر بغرچ اجازت تنر کلومٹررسے زیادہ دورجانے پر گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔ایس پی نے کہاکہ اب تک نارائن پیٹ کی عوام نے لاک ڈاون کا مکمل تعاون کیا ہے اور اسی لئے ضلع میں کورونا وائرس کا اثر نہیں ہے اور اسی جذبے کے ساتھ آئندہ بھی جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں،ماسک لگانے اور پولیس کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل آوری کرتے ہوئے ضلع میں امن و سکون کو یقینی بنانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ۔