لاک ڈاؤن پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے وزرائے اعلیٰ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

,

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو فو ن کے ذریعہ تمام وزرائے اعلیٰ سے لاک ڈاؤ ن کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ملک کے تمام وزرائے اعلیٰ سے ریاستوں میں کوویڈ۔19 کے تعلق معلومات حاصل کیں۔ اس دوران کئی وزرائے اعلی نے عوام کے سماجی و معاشی حالات کو معمول پر لانے کی خواہش کی۔ کرناٹک ریاست نے پہلے ہی مرکز کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے یکم جون سے ریاست میں مالس اور ملٹی پلیکس تھیٹروں کو کھول دینے کی خواہش کی ہے۔ گوا بھی ریسٹورینٹس کھول دینے تائید میں ہے۔ کئی ریاستو ں مذہبی اجتماعات پر سے پابندی ہٹادینے کی خواہش کی ہے۔

توقع ہے کہ اندرون تین دنوں میں مرکزی حکومت لاک ڈاؤن کے حوالہ سے فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق 31 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی ریڈیو پر ”من کی بات“ کے ذریعہ کئی اہم باتوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ 31 مئی 2020 ء کو ختم ہوجائے گا۔