تیج پرتاب جو بہار میں سابق وزیر صحت ہیں اپنے والد سے ملاقات کے لئے رانچی ائے ہوئے تھے
پٹنہ۔راشٹریہ جنتا دل چیف لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاب یادو کے خلاف جمعرات کی رات میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ لاک ڈاؤن تحدیدات کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔
رانچی انتظامیہ نے بھی ایک پرمیم ہوٹل کے مالک اور منیجر پر بھی ایف ائی آر درج کرائی ہے جہاں پر وہ مقیم تھے۔
ایم ایچ اے کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنس کے بموجب کویڈ19کی تحدیدات کی وجہہ سے کسی بھی ہوٹل میں مہمان کو ٹہرنے کی اجازت نہیں ہے۔
مذکورہ مخصوص ہوٹل جہاں پر تیج پرتاب مقیم تھے اس کو فرنٹ لائن ورکرس کے لئے قرنطین سنٹر مقرر کیاگیاہے۔
رانچی سب ڈویثرنل مجسٹریٹ لوکیش مشرا نے کہاکہ یادو نے ائی پی سی اور وبائی امراض پر قابو ایکٹ کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔
تیج پرتاب جو بہار کے سابق وزیرصحت ہیں اپنے والد سے ملنے کے لئے رانچی ائے تھے جو کیلی بنگلہ میں شریک ہیں جو جیل میں تبدیل کردیاگیاہے۔
کیلی بنگلہ کے راجندر ا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں اپنی طبی جانچ کرانے کے بعد تیج پرتاب لالو سے ملاقات کے لئے رانچی گئے تھے۔
کویڈ19کی جانچ میں منفی پائے جانے کے بعد انہیں داخلہ کی اجازت دی گئی تھی۔چٹیا پولیس اسٹیشن کے افیسر انچارج روی ٹھاکر ائی پی سی کی دفعہ 188اور34کے تحت ہوٹل انتظامیہ پر بھی ایف ائی آر درج کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن تحدیدات کی وجہہ سے ہوٹلوں کو چلانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔