لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا کے زیادہ پھیلنے کا اندیشہ

   

نئی دہلی ۔ /31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دو ماہ سے زیادہ عرصے تک لاک ڈاؤن میں رہنے کے بعد عوام کو بڑے پیمانے پر چھوٹ دیدی گئی ہے اور کئی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انفیکیشن کی منتقلی کی رفتار کم تھی جس سے ہیلت انفراسٹرکچر کو اس چیلنج سے نمٹنے کا وقت ملا تھا ۔ ہیلت حکام کا خیال ہے کہ آنے والے وقت میں کورونا وائرس کی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا ۔ صحت عامہ کے ماہر اور دہلی کے سرکاری دواخانے کے سینئر وبائی امراض کے ماہر کا کہنا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے اور صورتحال کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں 22 فیصد سے زیادہ آبادی خط غربت سے نچلی سطح پر زندگی گزارتی ہے ۔ ان سے سینیٹائزرس وغیرہ کے استعمال کی توقع کرنا مشکل ہے ۔