لبرٹی چوراہا پر احتجاج کرنے والے افراد کی گرفتاری و رہائی

   

حیدرآباد/30 جنوری ( سیاست نیوز) لبرٹی چوراہا امبیڈکر مجسمہ کے قریب احتجاج کرنے والے9 افراد کو رام گوپال پیٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج شہید دیوس کے موقع پر شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی و این پی آر کے خلاف امبیڈکر مجسمہ کے قریب انسانی زنجیر بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد سلیم پاشاہ ( عثمانیہ یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی ) ، فیضان ( مولانا آزاد یونیورسٹی ) کے علاوہ جناردھن، آنند، رمیش، انیل، پون، ماریہ اور رفیعہ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے انہیں امبیڈکر مجسمہ کے قریب گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور بعد ازاں رہا کردیاگیا۔