لبنانی وزیر کی خلیجی ممالک پر تنقید، وزیراعظم ناخوش

   

بیروت: لبنانی عبوری وزیرخارجہ شربل وھبہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ خلیجی ممالک خطے میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے پھیلاؤ میں ملوث رہے ہیں۔ سن 2014 میں داعش نے شام اور عراق کے ایک وسیع علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس تناظر میں بات کرتے ہوئے وہبہ نے کہا کہ داعش کو نینوا سے انبار اور پالمیرا تک پھیلانے والے ممالک وہی ہیں جو محبت اور دوستی کے دعوے دار بھی ہیں۔ گو انہوں نے خلیجی ممالک کا براہ راست نام نہیں لیا، تاہم ان کے اس سخت بیان کو وزیراعظم سعد الحریری نے نامنظور کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جو پہلے ہی تناؤ اور مسائل کا شکار ہیں۔