بیروت : شمالی لبنان کے طرابلس شہر میں ابی سمرا مقام پر دلہن کی رخصتی کے وقت دولہا کے رشتے داروں نے دلہن کے بھائی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔بھائی کے قتل پر دلہن کے اعصاب جواب دے گئے اور وہ سڑک پر گر پڑی۔عروسی لباس میں دلہن سڑک سے گزرتے ہوئے گر گئی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے۔ خاندانی امور کے ترجمان نے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ’ دلہن کا بھائی بہن کو اپنی گاڑی میں شادی ہال لے جانا چاہتا تھا تاہم دولہا کے بھائی نے یہ درخواست مسترد کردی‘۔’نوک جھونک نے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی اور نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی جس میں دلہن کا بھائی ’مومن البیروتی‘ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا‘۔