بیروت : لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے صدر میشل عون کو کابینہ ارکان کے ناموں پر مبنی فہرست پیش کی ہے۔ وزیراعظم میقاتی نے صدارتی محل میں صدر میشیل عون سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ میں نے عہدوں کیلیے موزوں ترین امیدواروں کی فہرست صدر کو پیش کر دی ہے۔ لبنان میں 2005 تا 2011 اور سال 2021 سے وزارت عظمی کا قلمدان سنبھالنے والے نجیب میقاتی کو 127 رکنی ملکی پارلیمان میں سے 54 کی حمایت حاصل ہو گئی تھی۔صدر عون اس فہرست کو قبول کریں گے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر رائے دہی کی صورت میںکابینہ کی فہپرست کو پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔