للت کلاتھورانم باغ عامہ نامپلی پر آج حیدرآبادی فن گامہ شو

,

   

گیارہویں سیاست شاپنگ دھوم کے بمپرڈرا کی خصوصی تقریب ، داخلہ مفت

حیدرآباد ۔ /5 فبروری (سیاست نیوز) ماہ فبروری کی ایک خوشگوار شام شہریان حیدرآباد کے نام ادارہ سیاست نے کی ہے جو سیاست شاپنگ دھوم 2018 کی بمپرڈرا تقریب ہے ایسے خوش نصیب جنہوں نے سیاست شاپنگ دھوم میں خریداری کی ہے آج شام ساڑھے چھ بجے للت کلاتھورنم ( اوپن تھیٹر ) باغ عامہ نامپلی میں منعقدہ بمپر ڈرا میں اپنے حصہ کا انعام جیت کر گھر لے جائیں گے ۔ 6 فبروری 2019 کی شام منعقدہونے والی تقریب میں کے بی جانی کا حیدرآبادی فن گامہ شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں نت نئے پروگرامس شامل کئے گئے ہیں ۔ فن گامہ شو میں ہر دفعہ کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی کواڈنیٹر خیرالدین بیگ جانی نے سعی کی ہے ۔ ان کا مقصد شائقین کو معیاری اور مدتوں یاد رکھی جانے والی تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے وہ اپنے اس مقصد میں صد فیصد کامیاب نظر آتے ہیں اس فن گامہ شو کے پروگراموں کی فہرست اس بات کی غماز ہے کہ یہ سارے پروگرامس آپ کی پسند اور توقع کے مطابق ہیں ۔ زندگی کی تلخ یادوں کو فراموش کرنے کیلئے مزاح کی چاشنی بے حد ضروری ہے کیونکہ لبوں سے جو قہقہہ بلند ہوتا ہے وہ ایک تھکے ہوئے ذہن کو ہشاش بشاش بنادیتا ہے ۔ قہقوں کی سوغات فن گامہ شو میں سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے نوجوان فنکار شہباز خاں ( نور بھائی ) عمران خاں ( امی ) اور عامر کی ہوگی جو آج کل Youtubeپرکراک حیدرآبادی کے زیرعنوان مختلف کامیڈی آئٹمس کے ذریعہ کافی مقبول ہوئے ہیں مذکورہ شو میں سب سے جاذب نظر پروگرام حیدرآبادی فلمی ستاروں کی جھلک ہوگی جو کسی بھی اسٹیج پر آج تک تمام حیدرآبادی فلمسٹارس اکھٹا نہیں ہوئے تھے لیکن فن گامہ شو 2018 میں تمام شہرت یافتہ فلمی ستارے جلوہ افروز ہونگے ان میں آر کے ماما ، عدنان ساجد خاں ( گلودادا) ، عزیز ناصر ، اسمعیل بھائی ( دھیر چرن سریواستو ) ، اکبر بن تبر ، فرح ( روڈی فیم ) ، ذیشان جانباز ، علی رضا وغیرہ شامل ہیں یہ تمام فنکار اپنی کامیاب فلموں کے مکالمے پیش کریں گے موسیقی ہر عمر و طبقہ کے ذوق کی تسکین کرتی ہے خاص کر فلمی گانوں کے سب ہی شیدائی ہوتے ہیں چنانچہ فن گامہ شو میں نئے پرانے ہٹ فلمی نغموں کو شامل کیا جارہا ہے جس میں سولو ، ڈویٹ اور کورس ہر طرح کے مقبول نغمے شامل رہیں گے ۔ ان نغموں کو پیش کرنے والے گلوکاروں میں وجئے لکشمی ( پلے بیک سنگر ) ، سمرن ، مونالیزا ، احتشام قادری ، مخدوم ،ارون پوری (ہماچل پردیش ) اور صفی ملک قابل ذکر ہیں۔آج کے دور کے سوپر ہٹ گیت ’’میاں بھائی ‘‘ کے گلوکار روہان ارشد پہلی بار اپنے خاص پرفارمنس کے ساتھ فن گامہ شو میں شامل رہینگے ۔ مذکورہ شو کی دھنیں سرتال میوزک ٹروپ کی ہوگی ‘پروگرام کی اینکرس مس چنچل شرما اور سمیرا خاں ہیں ۔ فن گامہ شو کے کواڈنیٹر خیرالدین بیگ جانی کے مطابق 6 فبروری چہارشنبہ شام 6.30 بجے للت کلاتھورنم باغ عامہ نامپلی میں پیش کئے جانے والے اس فن گامہ میں داخلہ کی عام اجازت رہے گی اور شو میں شرکت کے خواہشمند حضرات سے خواہش کی جاتی ہے کہ پروگرام کے آغاز سے آدھا گھنٹہ قبل اپنی نشستیں سنبھالیں ۔