لندن میں ریلوے اسٹیشن پر ای بائیک دھماکہ

   

لندن: لندن میں ریلوے اسٹیشن پر اچانک ای بائیک میں آگ لگ گئی اور کچھ دیر میں بائیک میں دھماکہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 21 کو مارچ کو پیش آیا، اس وقت اسٹیشن پر عوام کا جم غفیر موجود تھا، دھماکے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا اور آگ پر قابو پایا۔ میڈیا کے مطابق الیکٹرانک بائیک میں اچانک آگ لگی اور بعدازاں اس کے پھٹنے سے آگ کے شعلے دور دور تک جا گرے ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اسٹیشن آفیسر نائیجل میک لاچلن نے بتایا کہ موٹر سائیکل کے مالک نے بائیک 4 ماہ قبل آن لائن خریدی تھی، اس میں کوئی خرابی نہیں تھی۔ مگر اچانک اس میں آگ لگ جانا حیرت کا باعث ہے ۔