لندن میں چاقو زنی ، پولیس نے حملہ آور کو گولی ماردی

,

   

لندن ۔ /2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی لندن میں مسلح اسکاٹ لینڈ آفیسرس نے ایک شخص کو گولی ماردی ۔ دہشت گردی سے مربوط چاقو زنی کے واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے ۔ پیرامیڈیکل اور مسلح پولیس کے بشمول فوری ایمرجنسی خدمات انجام دی گئیں ۔ اسٹریٹتھم ہائی روڈ پر پیش آئے واقعہ میں سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ سادہ لباس میں پولیس نے مشتہ شخص کو روکنے کی کوشش کی لیکن اسے بعد ازاں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا ۔ میٹروپولیٹین پولیس نے بیان میں کہا کہ ایک شخص کو گولی ماردی گئی ہے ۔ اس مرحلہ پر یہ سمجھا جارہا ہے کہ حملہ آور نے کئی افراد کو چھرا گھونپ کر زخمی کردیا تھا ۔ چھرا گھونپنے کے حالات اور وجوہات کا پتہ چلایا جارہا ہے ۔ اس واقعہ کو دہشت گردی سے مربوط قرار دیا جارہا ہے ۔ پولیس نے بعد ازاں توثیق کی کہ یہ علاقہ مکمل طور پر کنٹرول میں لیا گیا ہے ۔ ہمارا ایقان ہے کہ اس واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اس واقعہ کی اصل وجوہات کی توثیق نہیں ہوسکی ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس نے عوام پر زور دیا کہ وہ فوری پیچھے ہٹ جائیں اور یہ علاقہ خالی کردیں ۔ وزیراعظم بورس جانسن نے ٹوئیٹر پر ایمرجنسی سرویس کے عہدیداروں سے اظہار تشکر کیا ۔لندن کے میئر صادق خان نے بھی ایمرجنسی سرویسیس کے حکام کی ستائش کی ہے ۔