لندن کی جائیداد کے مسئلہ پر این آر آئی بزنس مین گرفتار

,

   

نئی د ہلی ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہیکہ لندن کی ایک جائیداد کی معاملت کے ضمن میں اس ادارہ نے ایک غیرمقیم ہندوستانی بزنسمین سی سی تھمپی کو گرفتار کرلیا۔ قبل ازیں یہ جائیداد دفاعی معاملتوں کے کاروبار سے وابستہ سنجے بھنڈاری نے خریدی تھی۔ بیان کیا جاتا ہیکہ سی سی تھمپی دبئی میں واقع اسکائی لائٹ کمپنی چلاتے ہیں جس کے توسط سے اس جائیداد کی خریدی عمل میں آئی تھی۔ لندن کی اس جائیداد کے ضمن میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گذشتہ سال کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا وڈرا کے شوہر رابرٹ وڈرا کا بیان قلمبند کیا تھا۔ وڈرا نے بھنڈاری سے کسی تعلق کی تردید کی تھی۔ بھنڈاری مفرور ہیں اور شبہ کیا جاتا ہیکہ وہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ہالی ڈے گروپ کے تمھپی 2009ء میں کیرالا کے تریچور میں ایک انجینئرنگ کالج کو فنی تعلیم کی فنی تعلیمی کونسل کی غلط طریقہ سے منظوری دیئے جانے کیمسئلہ پر شک کے دائرہ میں آئے تھے۔