لنگم پیٹ میں خاتون لاپتہ

   

یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ مستقر سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ایسومنی نامی خاتون لاپتہ بتائی گئی ۔ سب انسپکٹر شنکر کی تفصیلات کے مطابق 14 مارچ کو دوپہر بارہ بجے کرانہ شاپ کو جاکر آنے گھر میں بتاکر نکلی ایسومنی رات تک بھی گھر کو واپس نہیں آئی ۔ جس پر افراد خاندان نے رشتہ داروں ، دوستوں ، و اطراف کے مواصعات میں تلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہ چلنے سے خاتون کی ماں نندنی نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے تلاش کر رہی ہے ۔
لنگم پیٹ میں چیتا کو پکڑنے پنجرہ لگایا گیا
یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ کے بونال گرام پنچایت حدود کے چنتل گٹہ تانڈہ کے قریب چیتا کو پکڑنے کیلئے محکمہ صحراء کے عہدیداروں نے پنجہ لگایا ۔ گذشتہ ایک ہفتہ میں تانڈا کے حدود میں ایک گائے اور ایک بچھڑے کو حملہ کرکے چیتا نے ہلاک کردیا تھا ۔ جس کے بعد پالتو جانوروں کو چروانے کیلئے جانے اور عوام شام کے وقت گھروں سے نکلنے خوف کھا رہے ہیں ۔ سرپنچ سوشیلا محکمہ صراء ذمہ داروں کو چیتا کو پکڑنے عوام کا تحفظ کرنے کی درخواست پر صحراء عہدیداروں سے پنجرے کا قیام عمل میں لایا۔۔