لوو جہاد: چار بچوں کی ماں سےشادی کرنے والا مسلم شخص گرفتار

   

بنگلورو: کرناٹک میں ایک مسلمان شخص، جس کے ساتھ ایک ہندو عورت جو کہ مبینہ طور پر چار بچوں کی ماں ہے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ گدگ کے رہنے والے پرکاش گجراتی جو پیشے سے سنار ہیں، نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بیوی ہیماوتی نے اسے چھوڑ دیا تھا اور ساونورکے رہنے والے مقبول بیابادکی سے شادی کی تھی۔ پرکاش نے اس پیش رفت کو لوو جہاد کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب اس نے اپنی بیوی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو مقبول کے گھر والوں نے اسے اجازت نہیں دی اور اسے دھمکیاں بھی دیں، اس نے مزید کہا کہ اس کی بیوی اسلام قبول کر چکی ہے اور اس نے ان کی ایک بیٹی کو بھی ساتھ لے لیا ہے۔ اس دوران پولیس ملزم اور اس کی بیٹی کے ساتھ فرار ہونے والی خاتون سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ گدگ پولیس سپرنٹنڈنٹ بابا صاحبا نیما گوڈا نے بتایا کہ ملزم، خاتون اور اس کی بیٹی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ مقبول کا تعارف گوا میں پرکاش کے خاندان سے ہوا تھا۔