حیدرآباد 12 مئی (یو این آئی) شہر دکا علاقہ امیرپیٹ جو کوچنگ سنٹرس کی وجہ سے ہر وقت طلبہ سے کھچا کھچ بھرارہتا ہے خالی نظرآرہا ہے کیونکہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر طلبہ کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے آبائی مقامات چلی گئی۔ تمام کوچنگ سنٹر خالی نظر آرہے ہیں۔چکڑپلی کی مرکزی لائبریری جو ہمیشہ طلباء سے بھری رہتی تھی، ویران ہو گئی۔ لائبریری اور کوچنگ سنٹرس کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ علاقے خالی ہو گئے ہیں کیونکہ ہر کوئی ووٹ ڈالنے گیا ہے ۔