لوک سبھا الیکشن۔ بی جے پی کے مظاہرے میں اہمیت کے حامل تین ریاستوں میں ایکزٹ پول نتائج بڑے پیمانے پر مختلف

,

   

حکومت کی تشکیل کے لئے درکار جادوائی نمبر تک بڑی آسانی کے ساتھ پہنچاتے ہوئے تمام ایکزٹ پول میں دوبارہ این ڈی اے کی حکومت بنانے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں‘

بی جے پی کے مظاہرے میں مذکورہ تین کلیدی ریاستوں میں مظاہرہ کافی اہمیت کا حامل ہے‘ جو اترپردیش‘ مغربی بنگال اور اڈیشہ پر مشتمل ہے جہاں سے 143سیٹیں آتی ہیں

حیدرآباد۔اترپردیش کی 80لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ جس کا کافی اہم رول ہے جو مرکزمیں برسراقتدار والی حکومت کافیصلے کرے گا۔ سال2014کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے ریاست اترپردیش کی 80لوک سبھا سیٹوں میں سے 73پر جیت حاصل کی تھی۔

حکومت کی تشکیل کے لئے درکار جادوائی نمبر تک بڑی آسانی کے ساتھ پہنچاتے ہوئے تمام ایکزٹ پول میں دوبارہ این ڈی اے کی حکومت بنانے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں‘

بی جے پی کے مظاہرے میں مذکورہ تین کلیدی ریاستوں میں مظاہرہ کافی اہمیت کا حامل ہے‘ جو اترپردیش‘ مغربی بنگال اور اڈیشہ پر مشتمل ہے جہاں سے 143سیٹیں آتی ہیں۔

ایس پی‘ بی ایس پی اور آر ایل ڈی کے درمیان اتحاد کے مظاہرہ کی پیشکش کے متعلق مختلف ایجنسیوں کی رائے قابل اعتبار ہے۔

ریپبلک ٹی وی کے مطابق ٹی وی سی ووٹر سروے میں کہاگیا ہے کہ یوپی میں عظیم اتحاد چالیس سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی جبکہ بی جے پی کو38اور کانگریس کو دو سیٹیں ملیں گی۔

مگر دیگر پول سروے کرنے والے ایجنسیوں نے ریاست میں بی جے پی کو بڑے پیمانے پرکنارے کیاہے۔ مذکورہ ٹائمز ناؤ وی ایم آر پول سروے میں بی جے پی اور اس کی ساتھی جماعتوں کو58اور عظیم اتحاد کو 20سیٹیں دے رہی ہیں۔

جبکہ ٹوڈے چانکیا نے جس نے نیوز 24کے لئے سروے کیا نے عظیم اتحاد کو 13اورماباقی 65سیٹیں پر یوپی میں بی جے پی کی کامیابی دیکھا رہا ہے۔

آج تک ایکس مائی انڈیاکے اعداد وشمار کے مطابق این ڈی اے یوپی میں 62-68سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔

کسی بھی پول سروے ایجنسی نے کانگریس کودو سے زائد سیٹیں نہیں دی ہیں۔ بنگال میں جہاں پر سات مراحل میں رائے دہی وہ بھی تشدد کے درمیان میں ہوئی وہاں پر بی جے پی کو بڑھت بتائی جارہی ہے۔

بنگال میں بی جے پی کو 19-22اور ترنمول کو 19-23ترنمول او ربی جے پی کوسیٹیں بتائی جارہی ہیں۔

سال2014کے الیکشن میں ٹی ایم سی نے 34جبکہ بی جے پی کو دو سیٹوں پرجیت ملی تھی۔ اڈیشہ میں جہاں 2014میں بی جے پی نے ایک سیٹ پر جیت حاصل کی تھی اس مرتبہ بی جے ڈی کو سخت مقابلہ دیتے ہوئی نظر آر ہی ہے۔

بی جے ڈی نے 2014میں 21میں سے 20سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔ آج تک کے سروے میں بی جے ڈی کو صفر جبکہ بی جے پی کو 15-19سیٹیوں پر جیت حاصل کرتا ہوا دیکھا یاگیا ہے