کانگریس صدر راہول گاندھی نے ذاتی طور پر ’’ نیائے سندیش‘‘یا پھر ہ پیغام جس کو پارٹی الیکشن سے قبل کم سے کم آمدنی کی گیارنٹی اسکیم کے طور پر پیش کررہی ہے کے عنوان پر بارہ ملین خاندانوں کو ان پارلیمانی حلقوں میں جہاں تیسرے او رچوتھے مرحلے کی رائے دہی منعقد ہورہی ہے ایک لیٹرروانہ کیاہے ‘جس کو پارٹی نے مذکورہ اسکیم کے مستحق مانتی ہے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ لیٹر ان خاندانوں کو روانہ کیا گیا ہے جس کی تفصیلات حکومت کی ڈاٹا سے اکٹھا کی گئی ہیں اور جو 20غربت کاشکار ملک کے آبادی کا بیس فیصد حصہ ہیں‘ جنھیں مذکورہ اسکیم کے تحت ہر ماہ چھ ہزارروپئے ادا کئے جائیں گے۔
یہ لیٹر ہندی اور دیگر اسمبلی حلقوں کی مناسبت سے علاقائی زبانوں میں لکھا ہوا ہے ۔اس اقدام سے پارٹی مستحقین کی نشاندہی پر پیدا شدہ خدشات کو بھی دور کرنے کا کام کیاہے جو تاکہ مجوزہ اسکیم کی ضرورت مندوں تک رسائی ہوسکے۔
پارٹی کے چیرمن اور ڈاٹا کی تفصیلات کے حامل فرد جو اس تمام عمل کے پیچھے ہیں پروین چکروتی نے کہاکہ’’ مسلئے یہ ہے کہ زیادہ تر ماہرمعاشیات انتخابی عمل کو نہیں سمجھتے اور زیادہ تر لوگ سیاست میں معاشیات کی معاملے داریوں سے واقف نہیں ہیں۔
ہم نے 10.35لاکھ پولنگ بوتھ کی زمرہ بندی کی ہح اور انہیں ہر گاؤں میں مختلف زمروں میں تقسیم کیاہے‘‘۔
چکرورتی کے محکمہ نے کچے او رپکے مکان پر مشتمل تفصیلات اکٹھا کی ہیں‘اس میں ٹی وی اور ٹووہیلر گاڑی رکھنے والوں ‘ گھر میں فون رکھنے والوں کے علاوہ آیا ان کے پا س زراعت کے لئے زمین ہے یا وہ لینڈ لارڈ ہیں ان تفصیلات کو جمع کیاگیاہے۔
اس بنیاد پر ان کی شناخت کی گئی ہے اور غریب خاندانوں کو راست طور پر کانگریس صدر کا مکتوب روانہ کیاجائے گا