لوک سبھا الیکشن: پہلے مرحلے میں آج102حلقوں میں ووٹنگ

,

   

اروناچل پردیش اور سکم میں جمعہ کو ہی اسمبلی انتخابات‘سخت سکیوریٹی انتظامات

نئی دہلی :لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میںکل جمعہ کو ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ 18ویں لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ 19 اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔ پہلے مرحلے کی پولنگ 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 102 حلقوں کا احاطہ کرے گی۔شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش اور سکم میں اسمبلی انتخابات بھی لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے ساتھ 19 اپریل کو منعقد ہورہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق ان سیٹوں کے لیے انتخابی مہم کل شام ختم ہو گئی۔پہلے مرحلے میں اتر پردیش کی 8، بہار کی 4، مغربی بنگال کی 3، راجستھان کی 12، مدھیہ پردیش کی 6، اتراکھنڈ کی 5، آسام کی 4، میگھالیہ کی 2، منی پور کی 2، چھتیس گڑھ کی 1، اروناچل پردیش کی 2، مہاراشٹر اکی 5، تمل ناڈو کی 39، میزورم کی 1، ناگالینڈ کی 1، سکم کی 1، تریپورہ کی 1، انڈمان اور نکوبار کی 1، جموں و کشمیر کی 1، لکشدیپ کی 1، پڈوچیری کی 1 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔اتر پردیش کی جن 8 سیٹوں پر ووٹنگ ہونے جا رہی ہے ان میں سہارنپور، کیرانہ، مظفر نگر، بجنور، نگینہ، مراد آباد، رام پور اور پیلی بھیت کی سیٹیں شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں بہار کی چار سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی، ان میں اورنگ آباد، گیا، جموئی اور نوادہ شامل ہیں۔ مدھیہ پردیش کی چھ لوک سبھا سیٹوں میں چھندواڑہ، بالاگھاٹ، جبل پور، منڈلا، سدھی اور شہڈول کی سیٹیں شامل ہیں۔ مہاراشٹرا کی 6 سیٹوں میں گڑچرولی، چمور، رام ٹیک، چندر پور، بھنڈارہ-گوندیا اور ناگپور کی سیٹیں شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی پہلے مرحلے میں ٹاملنا ڈو کی تمام 39 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ٹاملنا ڈو کی 39 سیٹوں میں نیل گری، کوئمبٹور، پولاچی، ڈنڈیگل، کرور، تروچیراپلی، پیرمبلور، ترووالور، چنئی نارتھ، چنئی ساؤتھ، چنئی سنٹرل، ناگاپٹنم، تھنجاوور، سیوا گنگائی، مدورائی، تھینی، سریپرمبدور، کانچی پور، اراکونم، ویلور، کرشناگری، ترونیل ویلی، کنیاکماری، دھرما پوری، ترووننمائی، ارنی، ویلوپورم، کلاکوریچی، سیلم، نامکل، ایروڈ، تروپور، کڈالور، چدمبرم، مائیلادوتھرائی، ویردھونگر، رامناتھ پورم، تھوتھکوڈی اور ٹینکا شامل ہیں۔پہلے مرحلہ کی رائے دہی کیلئے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلہ کیلئے تمام جماعتوں نے جوش خروش اور جذبہ کے ساتھ انتخابی مہم چلائی ۔تمام جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔