لوک سبھا الیکشن 2019:کانگریس شیلا ڈکشٹ کو ایسٹ دہلی سے مقابلہ کرانا چاہتی ہے۔

,

   

جمعرات کے روز کانگریس صدر راہول گاندھی نے سینئر لیڈرس سے بات کرتے ہوئے شیلا دکشٹ کو ایسٹ دہلی سے پارٹی کا چہرہ بنانے کی خواہش ظاہر کی

نئی دہلی۔ پارٹی قائدین نے کہاکہ دہلی کانگریس چیف اور تین مرتبہ کی دہلی چیف منسٹر شیلا دکشٹ خواہش ظاہر کررہے ہیں کہ لوک سبھا الیکشن میں وہ ایسٹ دہلی حلقہ سے امیدوار بنیں ۔جمعرات کے روز کانگریس صدر راہول گاندھی نے سینئر لیڈرس سے بات کرتے ہوئے شیلا دکشٹ کو ایسٹ دہلی سے پارٹی کا چہرہ بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

پارٹی کے ایک منتظم نے کہاکہ ’’ جب شیلا جی سے راہول جی نے کہاکہ وہ ان کے متعلق سونچتے ہیں ایسٹ دہلی سے مضبوط امیدوار ہیں‘ انہوں نے کہاکہ وہ دہلی میں پارٹی کے مضبوط چہرہ ہیں اور مذکورہ سیٹ پر الیکشن میں مقابلہ کریں‘‘۔

مذکورہ لیڈرنے کہاکہ گاندھی نے انہیں ذاتی طور پر پیشکش کے بعد الیکشن کی مہم چلانے کا بھی وعدہ کیاجس پر شیلا دکشٹ نے رضامندی ظاہر کی ۔

ان کی امیدواری کے متعلق پارٹی قیادت کی خصوصی دلچسپی کے باوجود جمعہ کے روز شیلا دکشٹ نے آیا وہ امیدوار بنیں گی یا نہیں اس پر وضاحت کرنے سے انکار رکردیا۔ شیلا دکشٹ نے کہاکہ ’’ امیدواروں کی جب قطعیت دی جائے گی تو قطعی اعلان کردیاجائے گا۔

تمام جانتے ہیں کون امیدوار ہوں گے‘‘۔سابق چیف منسٹر دکشٹ کے قریبی لیڈرس نے تاہم کہاکہ اس معاملے میں عمر اور صحت کافی اہمیت کی حامل ہے۔

دہلی کانگریس لیڈر نے ’’ یقیناًوہ ایک اونچی اوردہلی کی اہم لیڈر ہیں مگر ان کی معر کے ساتھ انتخابی مہم میں کافی مشکلات پیش ائے گی ۔

یہاں پر ان کے بیٹے سندیپ دکشٹ کی امیدواری کے متعلق باتیں چل رہی ہیں جو مذکورہ حلقہ سے امیدوار رہ چکے ہیں اور ان کی کام ان کے لئے فائدہ مند ہونگے ‘‘۔

پارٹی لیڈرس نے کہاکہ دکشٹ اپنے بیٹے سندیپ کے لئے ایسٹ دہلی پر زور دے رہی ہیں جو 2014سے قبل دومرتبہ یہاں کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔

جمعرات کی سی ای سی میٹنگ میں بھی دکشٹ نے اپنے امیدواری پیش کی ۔

دہلی کی سیاست میں قدم رکھنے سے قبل دہلی کی سابق چیف منسٹر نے اترپردیش کی کننوج لوک سبھا سیٹ پر 1984سے 1989تک نمائندگی کی ۔

سال1998کے لوک سبھا الیکشن میں دکشٹ کو بی جے پی کے لال بہاری تیواری نے ایسٹ دہلی سے شکست دی ۔

اسی سال وہ دہلی کی چیف بنی اور پندرہ سال2013تک اس عہدے پر قائم رہیں