حیدرآباد۔31دسمبر(یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کیلئے تلنگانہ بی جے پی میں بعض تبدیلیوں کا اشارہ ملا ہے ۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں 8نشستیں پانے والی بی جے پی کا نشانہ ریاست کی لوک سبھا کی 17 نشستوں میں 10 کا ہے ۔ ریاست کے 15 اضلاع میں بی جے پی کے صدور کی تبدیلی کاامکان ہے ،بتایاجاتا ہے کہ اس کیلئے ہائی کمان سے منظوری مل گئی ہے ۔ تلنگانہ بی جے پی صدرکشن ریڈی نے سرگرمیوں میں تیزی پیداکردی ۔حال میں مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے تلنگانہ کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں کے اختلافات کو دور کرکے پارلیمانی انتخابات میں متحدہ کام کرنے اور تنظیمی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے کی ہدایت دی تھی۔