لوک سبھا انتخابات دستور بچانے کی لڑائی :کھرگے

   

کشن گنج: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے کہا کہ یہ انتخابی لڑائی عام لڑائی نہیں ہے بلکہ ملک اور آئین کو بچانے کی لڑائی ہے ۔ کھرگے نے آج ضلع کے بہادر گنج کے لوہگڑا میں منعقدہ جلسہ عام میں کہا کہ یہ انتخاب آئین کو بچانے کی لڑائی ہے ۔ انہوں نے عوام سے گمراہ نہ ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ اس سے آپ کی نئی نسل تباہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ مودی نے کیا وعدے کیے لیکن کتنے وعدے پورے کیے ، یہ پورا ملک جانتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کریں گے لیکن ایسا نہیں کیا۔ کالا دھن لائیں گے اور ہر شخص کو 15 لاکھ روپے ملیں گے ، نہیں ملے ۔ تو جھوٹا کون ہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ سب کو مل کر لڑنی ہے ، بھٹکنے سے کہیں کے نہیں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے مودی کو دس سال دیکھا لیکن ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا اور اب ضمانتیں لے رہے ہیں۔اس دوران کانگریس امیدوار ڈاکٹر جاوید آزاد، ریاستی صدر ڈاکٹر اکھلیش سنگھ، سابق ریاستی صدر مدن موہن جھا، ایم ایل اے اظہار آصفی، ایم ایل اے انظر نعیمی، ضلع صدر امام علی چنٹو سمیت درجنوں لیڈران موجود تھے ۔