لوک سبھا انتخابات سےپہلےنافذہوسکتاہے شہریت ترمیمی قانون،رولز کو دی جارہی ہے قطعیت

,

   

نئی‌ دہلی: لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے مرکزی حکومت شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے حوالے سے بڑا فیصلہ لے سکتی ہے۔ حکومت لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے بہت پہلے سی اے اے 2019 کے قوانین کے رولز کو قطعیت دے گی ۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے منگل (2 جنوری) کو ایک سینئر سرکاری اہلکار کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ نریندر مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے سی اے اے کے تحت، 31 دسمبر 2014 تک بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے ہندوستان آنے والے غیر مسلم تارکین وطن (ہندو، سکھ، جین، بدھ، پارسی اور عیسائی) کو ہندوستانی شہریت فراہم کی جائے گی۔ پارلیمنٹ نے دسمبر 2019 میں متعلقہ بل کو منظوری دی تھی اور بعد میں صدر سے منظوری ملنے کے بعد اس کے خلاف ملک کے کچھ حصوں میں زبردست مظاہرے ہوئے۔