لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم ختم ہو گئی،جمعہ کو پولنگ

   

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم چہارشنبہ کی شام کو ختم ہو گئی۔ اس مرحلے میں جمعہ کو 12 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں کی 88 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔دوسرے مرحلے میں مدھیہ پردیش کی بیتول سیٹ پر بھی الیکشن ہونا تھا لیکن بی ایس پی امیدوار کی موت کے بعد اب اس سیٹ پر پولنگ تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو ہوگی۔ ان سیٹوں پر کل 1206 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اس مرحلے میں کیرالا سے 20، کرناٹک سے 14، راجستھان سے 13، مہاراشٹرا اور اتر پردیش سے آٹھ، مدھیہ پردیش سے چھ، آسام اور بہار سے پانچ، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال اور جموں و کشمیر سے تین تین، ووٹنگ ہوگی۔ منی پور اور تریپورہ میں ایک ایک سیٹ پر انتخابات ہوں گے۔
صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے اور گنتی 4 جون کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اس مرحلے کے لیے 89 جنرل مبصر، 53 پولیس مبصر اور 109 ایکسپینڈیچر آبزرور تعینات کیے گئے ہیں