لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن جاری

,

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کو لوک سبھا انتخابات 2024ء کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پہلے مرحلے میں 17 ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں کیلئے 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ان میں ٹاملناڈو کی 33، راجستھان کی 12، اتر پردیش کی 8، مدھیہ پردیش کی 6، اتراکھنڈ، آسام اور مہاراشٹرا میں 5، 5، بہار کی 4، مغربی بنگال کی 3، اروناچل پردیش، منی پور اور میگھالیہ کی 2،2 نشستیں اور چھتیس گڑھ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ، اندمان اور نکوبار جزائر، جموں و کشمیر، لکشدیپ اور پڈوچیری میں ایک ایک سیٹ پر پہلے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔ لوک سبھا کی 543 سیٹوں کیلئے عام انتخابات 19 اپریل سے سات مرحلوں میں ہوں گے ۔ دوسرے مرحلے کیلئے 26 اپریل، تیسرے مرحلے کیلئے 7 مئی، چوتھے مرحلے کیلئے 13 مئی، پانچویں مرحلے کیلئے 20 مئی، چھٹے مرحلے کیلئے 25 مئی اور ساتویں مرحلہ کیلئے یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی بی جے پی زیرقیادت برسراقتدار این ڈی اے حکومت کا اپوزیشن اتحاد انڈیا سے مقابلہ ہوگا۔ انڈیا میں کانگریس کے ساتھ زائد از دو درجن پارٹیاں شامل ہیں۔