لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کاقصور وار پائے جانے کے بعد موترا کو پارلیمنٹ سے بیدخل کردیاتھا۔
نئی دہلی۔ترنمول کانگریس لیڈر مہوا موترا نے لوک سبھا سے سوال پر پیسوں کے الزامات کے پیش نظر اخراج کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایاہے۔
لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کاقصور وار پائے جانے کے بعد موترا کو پارلیمنٹ سے بیدخل کردیاتھا۔جمعہ کے روز موترا نے کہاکہ اخلاقیات کمیٹی کو ان کا اخراج کا حق حاصل نہیں ہے۔
انہو ں نے یہ بھی کہاکہ کاروباری سے پیسے قبول کرنے کاکوئی ثبوت نہیں ہے‘ جو بی جے پی ایم پی نشی کامنت دوبئے اور ان کے سابق ساتھی جئے اننت دیہادری کی جانب سے لگایاگیا اصل الزام ہے۔
انہو ں نے اشارہ یہ بھی دیاہے کہ ہیرا نندانی اور دیہادری سے مخالف جانچ کی انہیں منظور ی بھی نہیں دی گئی ہے۔ نومبر میں اخلاقیات کمیٹی نے موترا سے پوچھ تاچھ کے بعد ان کے اخراج کی سفارش کی تھی جس پر انہوں نے نامناسب سوالات پوچھنے کا پینل سربراہ پر الزام لگایاتھا۔
لوک سبھا میں 8ڈسمبر کے روز پینل کی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔
ہیرا نندانی کے حلف نامہ کی بنیاد پر ان کا اخراج عمل میں آیاجس میں کہاگیا ہے کہ اڈانی گروپ کو نشانہ بنانے کے لئے ان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پرموترا نے رشوت قبول کی ہے۔
جس کے جواب میں موترا نے کہاکہ موترا نہ انہیں لاگن پاس وررڈ فراہم کیاتھا تاکہ پورٹل پر ان کے سوالات ٹائپ کرنے کے لئے ان کے اسٹاف سے مدد لی جاسکے۔