لوک سبھا میں سکیورٹی چونک پر کھڑگی نے شاہ کے بیان کی مانگ کی

,

   

مرکزی وزیر نے پلٹ وار کیا۔
نئی دہلی۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے لوک سبھا کی سکیورٹی میں خلل ڈالنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔ لوک سبھا میں چہارشنبہ کے روز پیش ائے سکیورٹی چونک کے واقعہ سے سیاست گرما چکی ہے‘ اپوزیشن نے اس واقعہ پر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے بیان کامطالبہ کیاہے۔

کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی نے راجیہ سبھا چیر پرسن جگدیپ دھنکر سے کی گئی اپنی درخواست میں کہاکہ ”ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں ملتوی کریں۔ وزیرداخلہ کو آنے اور مزید تفصیلات بتانے دیں“۔

ایوان کے لیڈر پیوش گوئل نے پلٹ وار کیااور کہاکہ ”میں سمجھتاہوں راجیہ سبھا بڑوں کا ایوان ہے۔ہمیں ان تمام چیزوں سے ملک مضبوط ہے کاپیغام دینا چاہئے۔ ایوان کی کاروائی جاری رہنا چاہئے اور میں سمجھتاہوں کانگریس اس پر سیاست کررہی ہے اور یہ ملک کے لئے ایک اچھا پیغام نہیں ہے“۔

سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کھڑگی نے کہاکہ ”پارلیمنٹ میں سکیورٹی چونک ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ہم مانگ کرتے ہیں کہ ہوم منسٹر دونو ں ایوان میں اس موضوع پر ایک بیان دیں۔

میں پوچھنا چاہتاہوں کہ دو لوگ سکیورٹی کو کیسی توڑ سکتے ہتیں اور کانسٹر کے ذریعہ گیس پھینک سکتے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”پارلیمنٹ حملے کی 22ویں یاد کے موقع پر ہم بہادر سکیورٹی جوانوں کو خراج پیش کئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت اس واقعہ کو سنجیدگی سے لے کی اور کوتاہی میں ایک جامع تحقیقات کی مانگ کرتے ہیں۔

ملک کے اتحاد اورسالمیت کے لئے ہمیشہ ہم تیار ہیں“۔ایک بڑی سکیورٹی کوتاہی کا معاملہ چہارشنبہ کے روز لوک سبھا میں پیش آیا‘لوک سبھا پر حملے کے 22ویں سال کے موقع پر دو لوگ ویزٹرس گیلری سے دو لوگ لوک سبھا میں چھلانگ لگائے اور ایوان کے اندر دوڑناشروع کردیا۔

لوک سبھا کی کاروائی روک دی گئی اور اراکین پارلیمنٹ ایوان سے باہر نکلنا شروع ہوگئے۔

لوک سبھا کے اندر نیلے رنگ کی جیاکٹ پہن کر دو لوگ بھاگ رہے تھے اراکین پارلیمنٹ او رسکیورٹی عملے نے انہیں پکڑا اور ان سے پوچھ تاچھ شروع کردی۔ اراکین پارلیمنٹ کی باہر آمد پر انہوں نے بتایاکہ اندر گھسنے والے لوگوں نے کسی قسم کی گیس چھڑک رہے ہیں۔

اسپیکر لوک سبھا اوم برلا نے کہاکہ ”پارلیمنٹ میں گیلری سے چھلانگ لگاکر داخل ہونے اور کانسٹر کے ذریعہ گیس خارج کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور ان کی تحویل کانسٹر کے بشمول تمام سامان ضبط کرلیاگیاہے۔

پارلیمنٹ کے باہر کھڑے ان کے دوساتھیوں کو بھی تحویل میں لے لیاگیاہے۔ اس معاملے میں مزیدتحقیقات کی جارہی ہے“۔